• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی جنگ، امریکا گردن پر خنجر رکھ کر مذاکرات نہیں کراسکتا، چین

بیجنگ (جنگ نیوز) چینی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ موجودہ حالات میں تجارتی تنازعات پر بات چیت بہت مشکل ہے،امریکا چین کی گردن پر خنجر رکھ کر اپنی بات منوانا چاہتا ہے۔چین کے نائب وزیر برائے تجارت وانگ شووین نے منگل کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ اس بات کا فیصلہ کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کب بحال ہوں گے، امریکا کی خواہش پر منحصر ہے۔ چینی وزیر کا یہ بیان دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کی برآمدات پر عائد کیے جانے والے نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین