• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی ماہر گمشدگی کیس،جے آئی ٹی سے 3ہفتوں میں رپورٹ طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کی گمشدگی سے متعلق کیس میں تین ہفتوں میں جے آئی ٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشدمحمود کیانی نے کہا کہ عدالتی ہدایت پر کمیشن بنایا گیاجس کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی اور جے آئی ٹی بنائی گئی۔ جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی میں کون کون ہے؟عدالت کوبتایا گیا کہ پولیس،آئی بی،سپیشل برانچ اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہیں۔
تازہ ترین