• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2010 کے بعد سے کراچی کی ترقی رک گئی،شہری ریلیف سے محروم

کراچی (طاہر عزیز /اسٹاف رپورٹر) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ 2010 کے بعد سے کراچی کی ترقی رک گئی ہے، گزشتہ دو برسوں میںدوبارہ کچھ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونا شروع ہوئے ہیں لیکن سڑکیں، فلائی اوور اور انڈر پاسز سے شہریوں کو تاحال مکمل ریلیف نہیں مل سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسائل کا حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک شہر کیلئے سرکاری ٹرانسپورٹ صحت اور تعلیم کے نظام سمیت ایک جامع پروگرام نہیں بنایا جاتا۔ واضح رہے کہ اس وقت وفاقی حکومت کے پیکیج سے ٹرانسپورٹ کے ایک منصوبے گرین لائن بس پر کام سست رفتار سے جاری ہے جبکہ صوبائی حکومت کے منصوبوں میں کے فور اور ایس تھری جس پر وفاقی حکومت بھی 50 فیصد فنڈ دے رہی ہے پر بھی کام جاری ہے۔ دوسری جانب صوبائی فنڈ سے فلائی اوورز، انڈرپاسز اور سڑکوں کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں تاہم کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔
تازہ ترین