• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی پر قبضہ کیخلاف شہری کا تامرگ دھرنا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) گیارہ ماہ سے انصاف کے حصول کےلئے بیوی بچوں سمیت شہر اقتدار میں دھکے کھانےو الے اوورسیز پاکستانی ناصر اعوان نے ریڈ زون میں تامرگ دھرنا شروع کردیا ۔ ناصر اعوان نے الزام لگایا ہے کہ گجرات کے سیاسی طور پر طاقتور گروپوں نے اس کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کرلیاہے۔ قابضین کوحکومت کے سرکردہ لوگوں کی آشیرباد بھی حاصل ہے، انصاف تک دھرنا دونگا ۔
تازہ ترین