• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میمن گوٹھ میں فیکٹری کی چھت گر گئی، 2افراد جاں بحق

کراچی میں میمن گوٹھ، پیر لاشاری گوٹھ کے قریب واقع ٹیکسٹائل فیکٹری کے کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں مزدوروں کے نام راشد اور سعید جان معلوم ہوئے ہیں، جبکہ زخمیوں میں صداقت شاہ اور واحد شامل ہیں۔

ڈائریکٹر شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق دونوں افراد نے اسپتال منتقل کیے جانے سے قبل دم توڑ دیا تھا جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ فیکٹری کی چھت پر بنے کمروں میں ملازمین سورہے تھے کہ چھت نیچے آ گری، چھت گرنے کی وجوہات کا تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

تازہ ترین