• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انضمام کی امام الحق اور بابر اعظم کو بیٹنگ ٹپس

بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ٹریننگ سیشن دیکھا، امام الحق اور بابر اعظم کو بیٹنگ کے ٹپس دیئے۔

آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی اصل توجہ کیچنگ پریکٹس پر مرکوز رہی۔

اس کے بعد نیٹ پر بیٹنگ سیشن ہوا، جس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پہلے کپتان سرفراز سے علیحدہ بات چیت کی ، پھر نیٹ پر امام الحق اور بابر اعظم کو بیٹنگ کے ٹپس دیتے نظر آئے ۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا یہ ٹریننگ سیشن 3 گھنٹے جاری رہا۔

تازہ ترین