• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کی مغربی بنگال میں ہڑتال ،ٹرین سروس معطل

پولیس سے جھڑپ میں 2 طالب علموں کی ہلاکت کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی کال پر بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہڑتال کی جارہی ہے ، جبکہ مظاہرین نے سرکاری بسوں میں توڑ پھوڑ کی اور ٹرینوں کی آمدورفت روک دی۔

مغربی بنگال کے علاقےمدناپور میں مظاہرین نے سرکاری بسوں پر حملے کرکے شیشے توڑ دیئے، سڑکوں پرٹائر جلائے اور ٹرین سروس بھی روک دی۔

بی جے پی نے ریاست میں 12 گھنٹوں کی ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، ایسے میں ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت نے سڑکوں پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

واضح رہے کہ 20 ستمبر کو مغربی بنگال کے علاقے اسلام پورہ میں پولیس سے جھڑپ میں 2 طالب علم مارے گئے تھے۔

تازہ ترین