• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی دھماکے دار فلم کے ساتھ واپسی

لندن (نیوز ڈیسک) بالی وو ڈ کے معروف اداکارعامر خان نے فلم ʼدنگلʼاورʼسیکریٹ سپر اسٹارʼسے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب ایک اور نئی دھماکے دار فلم کے ساتھ واپس آگئے۔ فلم ʼٹھگز آف ہندوستانʼکا دوسراآفیشل موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں عامر خان بالکل مختلف روپ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ فلم میں عامر خان فیرنگی کے نام سے منفرد کردار ادا کریں گے۔ وجے کرشنا کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلمʼٹھگز آف ہندوستانʼمیں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی ٹھگ بننے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ فلم ا س سال 8نومبر کو ریلیز نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جبکہ فلمی پنڈتوں کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ کی یہ فلم باکس آفس پر50کروڑ کے ساتھ اوپننگ کر سکتی ہے۔

تازہ ترین