• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراساں کرنے کے الزام پر نانا پاٹیکر بول پڑے

بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ کیجانب سے لگائے جانے والے جنسی ہراسگی کے الزام پر نانا پاٹیکر نے آخر کار خاموشی توڑ ہی دی۔

بالی ووڈ فلم ’ عاشق بنایا آپ نے ‘ سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ کا ایک انٹرویو میں کا کہنا تھاکہ2009میں ایک گانے کی عکس بندی کے دوران ان کو اداکار نانا پاٹیکر نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ڈانس کرنے پر زور دیا جبکہ وہ ان کا سولو شوٹ تھا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ورسٹائلبالی وڈ اداکاروفلم سا زنانا پاٹیکر نے 34 سالہ ماڈل و اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ میں ایک خاتون کو فلم کے سیٹ پر 50 سے 100 افراد کے سامنے جنسی طور پر ہراساں کروں؟

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،انہوں نے تنوشری دتہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے میڈیا پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ لوگوں کو جو کہنا ہے کہتے رہیں میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔

نانا پاٹیکر نے 1978 میںبالی وڈ فلم ‘گمن’ سے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 60 سے زائد ہندی، بنگالی، تامل اور تیلگو فلموں سمیت نیپالی فلموں میں بھی کام کیا۔وہ نہ صرف اداکاری کرتے ہیں، بلکہ انہوں نے فلم کی ہدایات دینے سمیت کچھ فلموں میں گانے بھی گائے اور فلموں کی کہانیاں بھی لکھیں۔

تنوشری دتہ سے قبل نانا پاٹیکر پر کسی بھی اداکارہ نے اتنے سنگین الزامات نہیں لگائے، اس اسکینڈل کو بالی وڈ کا سب سے بڑا اسکینڈل بھی سمجھا جا رہا ہے کیوں کہ اس سے قبل کسی بھی اداکارہ یا خاتون نے کسی بھی شخص کا نام لے کر ان پر الزام تراشی نہیں کی تھی۔

جہاں تک دیگر بالی وڈ اداکاروں کی بات ہے انہوں نے اس معاملے پر مختلف ردّ عمل دیئے ہیں، بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے تو اس معاملے پر کوئی بھی کمنٹ دینے سے گریز کیا ہے، بالی وڈ پرفیکشنسٹ عامر خان نے ڈپلومیٹک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئے جبکہ کچھ ساتھی اداکاروں نے نانا پاٹیکر کا دفاع کیا ہے۔

تازہ ترین