• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوچی کی کینیڈین شہریت ختم کرنے کے حق میں ووٹ

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم روکنے میں ناکامی کے بعد کینیڈا کے اراکین پارلیمنٹ نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

دارالعوام میں قرارداد کی منظوری سے ایک روز قبل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ ملکی پارلیمان یہ سوچ رہی ہے کہ آیا آنگ سان سوچی اب بھی اعزازی شہریت کی مستحق ہیں یا نہیں۔

کینیڈا نے 6معروف افراد کو یہ اعزازی شہریت دے رکھی تھی جن میں سے سوچی ایک تھیں جنہیں 2007ء میں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

تازہ ترین