• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کا آنگ سان سوچی سے اعزازی شہریت واپس لینے کا فیصلہ

ٹورنٹو(جنگ نیوز)کینیڈین پارلیمنٹ نے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے پیشِ نظر میانمار کی حکمران آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے ʼبی بی سیʼ کی رپورٹ کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں پیش کی جانے والی قرار داد سے ایک روز قبل ہی وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے بیان دیا تھا کہ پارلیمنٹ میں یہ معاملہ زیرغور ہے کہ آیا آنگ سان سوچی اب بھی اعزازی شہریت کی مستحق ہیں یا نہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کی حالتِ زار میں بہتری نہیں آئے گی۔ قطر کے سرکاری ٹی وی ʼالجزیرہʼ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سے ایک ہفتہ قبل ہی کینیڈا کے اراکینِ پارلیمنٹ نے ایک قرارداد پاس کی تھی جس میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کو نسل کشی قرار دیا گیا تھا۔
تازہ ترین