ملتان (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 5 گروپس میں تقسیم ہے تاہم انہوں نے ان گروپس کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ایک انٹرویومیں جاوید ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلا فات چند ماہ میں واضح ہوجائینگے اور اس وقت چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان پارٹی کے معاملات سنبھال نہیں پائیں گے۔ نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد خاموشی کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کے چہلم کے بعد نواز شریف تمام حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔