• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گیس دس فیصد سے 143 فیصد تک مہنگی کردی گئی

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صارفین کے لیے گیس دس فیصد سے 143 فیصد تک مہنگی کردی گئی،اطلاق 27 ستمبر سے ہوگا۔

ملک بھر میں گیس کے گھریلو صارفین کی مجموعی تعداد 93لاکھ 63 ہزار ہے۔ ان کے لیے سلیب 3 سے بڑھا کر 7 کر دئیے گئےہیں۔ پہلا سلیب ماہانہ 50 مکعب میٹر تک ہوگا ۔

فی یونٹ گیس کی قیمت 10فیصد بڑھائی گئی ہے ۔ملک بھر میں اتنی گیس استعمال کرنے والے صارفین 38فیصد ہیں ۔ ان کے بل میں 23روپے ماہانہ اضافہ ہو گاجو 252روپے سے بڑھ کر 275روپے ہو جائے گا۔

دوسرا سلیب ماہانہ 100مکعب میٹر تک گیس استعمال کاہے ۔اس میں فی یونٹ15فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ایسے صارفین 28فیصد ہیںجن کا پہلے 480روپےبل بنتاتھا مگر اب 71روپےاضافے کے بعد 551روپےبل آئے گا ۔

تیسرا سلیب 200مکعب میٹر تک ہے،اس میں فی یونٹ20فیصد اضافہ کیا گیا ہے ،ملک میں ایسے صارفین 19فیصدہیں۔

چوتھا سلیب ماہانہ 300مکعب میٹر تک ہے جس میں فی یونٹ 25فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

پانچواں سلیب ماہانہ 400مکعب میٹر تک کا ہے اور ایسے صارفین کے لیے فی یونٹ گیس 30فیصدمہنگی ہوئی ہے۔

چھٹاسلیب ماہانہ 500مکعب میٹر تک کا ہے ،ایسے صارفین کےلیے گیس مہنگی 143فیصد ہوئی ہے ۔

ساتواں اور آخری سلیب ہے 500مکعب میٹر سے زیادہ گیس استعمال کرنے والوں کا۔ اس کے لیے بھی فی یونٹ گیس مہنگی کی گئی ہے 143فیصد ۔

سیمنٹ کارخانوں کے لیے گیس 30فیصد مہنگی کر دی گئی ہے ۔

کمرشل سیکٹر ، جنرل انڈسٹری کیپٹو پاور اور کھاد کےکارخانوں کے لیےگیس بطور ایندھن 40فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت میں بطور خام مال 50فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

بجلی کارخانوں کے لیے بھی گیس کی قیمت 57 فیصد بڑھا دی گئی ہے۔

روٹی کے تندوروں کے لئے گیس کی قیمت میں گھریلو صارفین کے مساوی اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین