اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) حکومت نےخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ضم ہونیوالےفاٹا اورپاٹا کے علاقوں کو حاصل سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس استثنیٰ بحال کر دیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیکشنز کےمطابق فاٹا اور پاٹا کے علاقوں کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ضم کرنےکےلیے 25ویں آئینی ترمیم سے قبل کا استثنیٰ بحال کر دیاگیا ، انضمام کے بعد ان علاقوں کی صنعتوں اور رہائشیوں پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس لاگو ہو گیا تھا اور اب انکم ٹیکس آرڈیننس 2001میں کی گئی ترامیم کے مطابق انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990میں کی گئی ترامیم کے مطابق سیلز ٹیکس سے فاٹا اور پاٹا کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ضم ہونیوالے علاقوں کو یکم جون 2018سے 30جون2023تک پانچ سال کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکسسے استثنیٰ دے دیاگیا ہے۔