• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاری ہر کسی کے بس کی بات نہیں: حریم سہیل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اداکارہ حریم سہیل نے ٹک ٹاکرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاری ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل حال ہی میں ڈرامہ سیریل اقتدار میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث ناظرین کی توجہ کا مرکز بنیں، انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکرز اداکاروں پر تنقید کی ہے۔

حریم سہیل سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی ہیں اور بتدریج ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں، ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

 پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم سہیل نے کہا کہ صرف سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر ڈراموں میں موقع مل جانا عام بات ہو چکی ہے، لیکن اداکاری ایک الگ، پیچیدہ اور فطری صلاحیت پر مبنی فن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانا اور اداکاری کرنا دو مختلف دنیا ہیں، ٹک ٹاک پر کسی مخصوص زاویے سے ویڈیو بنائی جاتی ہے، میک اپ کیا جاتا ہے اور لبوں کی ہم آہنگی سے ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جبکہ حقیقی اداکاری میں 50 سے زائد افراد کی موجودگی میں مختلف زاویوں سے شوٹنگ کی جاتی ہے اور کیمرہ چہرے کے ہر تاثر کو دکھاتا ہے، وہاں نہ تو زاویے قابو میں ہوتے ہیں نہ ہی وقت۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری ایک اندرونی صلاحیت ہے، جو ہر کسی میں نہیں ہوتی، جو افراد سوشل میڈیا سے آ کر اس فیلڈ میں آتے ہیں، انہیں واقعی محنت کرنا پڑتی ہے اگر وہ اس شعبے میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو صرف خوبصورتی اور ویوز کافی نہیں ہوتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید