• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ میں اسمارٹ ٹنل کا افتتاح

دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ میں اسمارٹ ٹنل کا افتتاح کردیا گیا، مسافر بغیر سفری دستاویزات دکھائے گزرسکیں گے۔


دبئی کے ریزیڈینس اینڈ فارنرز افئیرز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے حکام کا کہنا ہے کہ دبئی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 میں قائم کی گئی اسمارٹ ٹنل کے ذریعے مسافر صرف 15 سیکنڈ کے انتہائی مختصر وقت میں امیگریشن کارروائی مکمل کرسکیں گے، اس دوران مسافروں کو کسی بھی قسم کی سفری دستاویزات دکھانی نہیں پڑیں گی، فرسٹ اور بزنس کلاس ٹکٹوں کے حامل افراد کے علاوہ مؤثر پاسپورٹ رکھنے والے مسافر اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی دنیا میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی جارہی ہے، ٹنل میں نصب حساس انٹیلی جینس آلات گزرنے والے مسافر کی تمام تفصیلات کو محفوظ کرلیتے ہیں۔

تازہ ترین