• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان لوبان کراچی سے مسلسل دوری اختیار کر تا جارہا ہے اور شہر قائد سے 2000کلومیٹر دور پہنچ گیا، طوفان اتوار تک یمن اور اومان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

ڈائرکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق سمندری طوفان لوبان جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے ممکنہ امکان ہے کہ یہ طوفان اتوار تک یمن اور اومان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

دوسری جانب خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سائیکلون بن چکاہے جس کی شدت زیادہ نہ ہونے کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران تتلی، اڑیسہ اور بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا کر ختم ہوجائے گا۔

سمندری طوفان لوبان جنوب مغرب میں 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یمن اور اومان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین