• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


الہ دین کا نا م سنتے ہی اس کا جادوئی قالین اور چراغ کا خیال آتا ہے تاہم اب یہ فینٹسی کرداراپنے جادوئی چراغ سے نکل کر جادوئی قالین پر سوار ہو کر پھر سے واپس آرہا ہے ۔

ہالی وڈ کی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور نئی لائیو ایکشن فینٹسی فلم 'الہ دین کاپہلاپوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایت کارGuy Ritchieکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتا ہے اور جادوئی قالین پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس چراغ پررگڑتا ہے تو یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے اور چراغ رگڑنے والے سے اس کی خواہش پوچھتا ہے ۔

غیر معمولی اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک اس جن الہ دین کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں وِل اسمتھ،بِلی میگنوسن،نوامی اسکاٹ،مینا مسود،نومان ایکر،نسیم پیڈریڈ،ہتین پاٹیل اورایڈم کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوںگے۔

فینٹسی اور ایڈونچر سے بھرپور فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت آئندہ سال24مئی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین