• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوی خان ہولی وڈ فلم ’فاربڈن اسٹیپ‘میں جلوۂ گر ہونگے

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا نے والے پاکستان کے معروف اداکار قوی خان اب ہولی وڈ فلموں میں بھی اپنی بے مثال اداکاری کے جو ہر دکھائینگے ۔ فاربڈن اسٹیپ نامی ہولی وڈ فلم میں سینئر اداکار قوی خان کو کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔فلم فاربڈن اسٹیپ مغربی ممالک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بنائی جارہی ہے جس میں قوی خان ایک ایسے مذہبی شخص کا کردار نبھارہے ہیں جوکہ مضبوط اسلامی نظریات رکھتا ہے۔فلم میں ہدایت کاری کے فرائض ارم پروین بلال سرانجام دہے رہی ہیں جوکہ فلم جوش بھی بناچکی ہیں جبکہ فرحان طاہر ایک مسلمان افسر کا کردار نبھارہے ہیں ۔ فاربڈن اسٹپ فلم میں قوی کے علاوہ شیتھل شیٹھ، نکولس گرافولو ، ڈیمیئر شوفورڈ سمیت دیگر فنکار بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

تازہ ترین