• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن کل دبئی میں ہوگا ۔

اوپنر امام الحق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری روز فیلڈنگ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھےجس کے بعد وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے۔

ڈاکٹروں نے مکمل چیک اپ کے بعد انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے جو کل صبح دبئی میں ہوگا ۔

امام الحق کی انگلی کا آپریشن پاکستان ٹیم ڈاکٹروں کی موجودگی میں ہوگا، اس نجری کے بعد امام الحق دوسرے ٹیسٹ سے تو پہلے ہی باہر ہوچکے تھے البتہ آپریشن کی وجہ سے ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 31اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

دبئی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ ہے جہاں آسڑیلیا کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں 48 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین