• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے تاروں پربیٹھے پرندے ہلاک کیوں نہیں ہوتے؟

پیارے بچو! آپ نے عموماً بھاری وولٹیج ترسیل کرنے والے تاروں پہ پرندو ں کو بیٹھے ہوئے دیکھا ہوگا اور سوچتے ہوں گے کہ یہ پرندے ہلاک کیوں نہیں ہوتے، اس لئے کہ وہ ایک تار پر بیٹھے ہوتے ہیں ۔ان کے جسم کا تعلق دوسرے مثبت یا منفی تار سے یا زمین سے نہیں ہوتا، چنانچہ برقی سرکٹ مکمل نہیں ہوتا اور ا ن کے جسم سے برقی رو نہیں گذرتی اس طرح انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ لیکن اگر کوئی پرندہ ایسے تار پر بیٹھا ہو جس میں سے برقی رو گذر رہی ہے اور وہ دوسرے تار سے بھی چھو لے تو اس طرح سرکٹ مکمل ہوجائے گا، جس سے تار پر بیھٹا پرندہ ہلاک ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین