• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات:ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو تحفظات سے آگاہ کردیا

مسلم لیگ ن کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور انہیںضمنی انتخابات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب،سینیٹر چوہدری تنویر اور سردار یعقوب ناصر پر مشتمل وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ۔

مریم اورنگزیب نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کوضمنی الیکشن کے حوالے سے تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات کے موقع پر پارٹی کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نوٹس لے گا ۔

ان کا کہناتھاکہ ملاقات میں استفسار کیا گیا کہ ضمنی انتخابات کےلئے رزلٹ ٹراسمٹنگ سسٹم کو کیسے بہتر بنایا گیا ہے ؟

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق ہم نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے کہا کہ یہ عمل پولنگ ایجنٹس کے سامنے مکمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹرز کی فہرست سے متعلق بھی پوچھا گیا ۔

تازہ ترین