• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو پارکر رِننگ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا جو بلند دیواروں اور سیڑھیوں سے اُچھلتے کودتے ہوئے قلابازیاں کھاتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب کرتب بازی صرف انسان ہی نہیں روبوٹس بھی دکھا سکتے ہیں۔ 6فٹ 2انچ لمبا،330پونڈ وزنی 'اٹلس نامی یہ روبوٹ نہ صرف کئی فٹ اونچی چھلانگ لگا سکتا ہے بلکہ اُلٹی قلابازی بھی مہارت سے لگانا جانتا ہے ۔

جدید ترین روبوٹ اپنا توازن خود بخود برقرار رکھنا جانتا ہے اور اس دوران اسٹنٹ بھی پیش کرتا ہے ۔حال ہی میں کئے گئے ایک تجربے میں اٹلس کو کچھ فاصلے سے رکھی اونچی اونچی رکاوٹوں پر چھلانگ لگانے کا ٹاسک سونپا گیا ۔اٹلس نے پہلے ایک پھر دوسری اور بعد میں تیسری رکاوٹ پر جمپ لگائی اور یہاں تک کہ سب سے اونچی رکاوٹ پر جمپ کرنے کے بعد ایک شاندار بیک فلپ پر اپنا ٹانک کامیابی سے مکمل کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔

تازہ ترین