• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرانشاہ میں فرینڈ شپ کپ 2018ء کے تحت پاکستان اور سری لنکن آرمی ٹیموں کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکا نے جیت لیا۔

شمالی وزیرستان کے یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 138رنز بنائے ۔

جواب میں پاک آرمی کی ٹیم 107رنز پر آئوٹ ہوگئی ،یوں سری لنکن ٹیم نے میچ 31رنز سے جیت لیا ۔

مہمان خصوصی جی اوسی7 ڈویژن میجرجنرل ممتازحسین نےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

سری لنکا کے کھلاڑی گونارتھنہ، مہیش لیانگا اور ردمہ کا وزیرستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

فرینڈ شپ کپ 2018 میچ دیکھنے کےلیے بچوں، نوجوانوں اور قبائلی عمائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

تازہ ترین