• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 111 کے آزاد امیدوار پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

کراچی کے علاقے محمود آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے پی ایس 111 کے آزاد امیدوار طاہر ہاشمی اور حامیوں پر حملہ کر دیا۔

طاہر ہاشمی کا کہنا ہے کہ محمود آباد تھانے کے قریب عاطف زمان نامی شخص نے ساتھیوں سمیت مجھ پر حملہ کیا، ملزمان نے میرے ڈرائیور اور سائونڈ سسٹم کے عملے پر تشدد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں وہاں پہنچا تو مجھ پر بھی عاطف زمان عرف ببا نے حملہ کیا، ملزم نے میرے کپڑے پھاڑ دیئے اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

آزاد امیدوار طاہر ہاشمی کے مطابق 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود محمود آباد پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی، تاہم بعد میں پولیس نے متاثرہ امیدوار سے واقعہ کی درخواست لے کر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین