• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پر پانی کی لائنوں کی مرمت کا کام 8گھنٹوں سے جاری

ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بیک پریشر سے متاثر ہونے والی دو پانی کی لائنوں کی مرمت کا کام 8گھنٹوں سے جاری ہے۔

گزشتہ روزپانی کے بیک پریشر سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائن نمبر 5پھٹ گئی تھی، جبکہ لائن نمبر2 لیک ہوئی تھی۔

ایکسیئن واٹر بورڈ لعل بخش سموں کے مطابق دوپہر 12 بجے تک مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے ۓگا۔

واضح رہے کہ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو 66ملین گیلن کمی کا سامنا کرنا ہے، جبکہ کراچی کو دیگر لائنوں کے ذریعہ پانی کی فراہمی جاری ہے۔

تازہ ترین