• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برج کے بارے میں دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات اپنی زندگی کے زیادہ ترمعاملات برج کے مطابق ہی انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اب چاہے ان کا بیڈ روم ہو یا گھر کے رنگوں کا انتخاب ، انہیں تعلیم حاصل کرناہو یا کوئی پیشہ، برج کے مطابق فیصلہ کرنا شاید ان کے لیے آسانی پیدا کرتاہے۔ آج کل لوگ کچن کی تعمیر میں بھی اپنے برج کی رائے لینے لگے ہیں۔ آئیں دیکھیں کہ کونسا برج کس طرح کا کچن بنانے کی رائے دیتا ہے۔ 

برج حمل

برج حمل والے لوگ سادہ اور وضع دار ہوتے ہیں۔

اسی لئے ان لوگوں کے لیے مثالی کچن سفید، روشن، مصفا، واضح اور خوبصورت ہونا چاہیے کیونکہ یہ مکمل طور پر ان کے سادہ اور وضع دَار طبیعت سے میل کھاتا ہے۔


برج میزان

گہرے رنگ کے فرش کے ساتھ سفید باورچی خانہ خوبصورت رنگین امتزاج پیش کرتا ہے۔ 

بڑے دروازوں اور آہن کاری کی موجودگی یہاں دور قدیم کی کشش لاتی ہے، جو کچن کے فرنیچر اور سامان کی جدیدیت کے ساتھ بخوبی جچتی ہے۔

 برج ثور

کشادہ اور جدید کچن، جو دورِقدیم کی دِلکشی کو اپنے اندر سموئے ہوئےہو۔ روشنی کے ساتھ شوخ رنگوں میں اسٹائل کا خوبصورت امتزاج برج ثور والوں کا من بھاتا ہو سکتاہے۔ 


برج عقرب

سفید اور سیاہ رنگ کا امتزاج، ہلکی لکڑی کا فرش اورگہرے رنگو ںوالی لکڑی سے بنی میز کچن کو سکون آور بناتے ہوئے اس کو رونق بخشتی ہیں او ر اس کی شائستگی سیدھا برج عقرب والوں کے دل میں اتر جاتی ہیں۔

برج جوزا

برج جوزا کے لیے کچن واضح، کشادہ ،جدید، چھوٹے آرائشی سامان اور رومانیت کے انداز سے ممتاز ہو سکتاہے۔ کچن میں نیلے رنگ کا امتزاج اور چند قدیم طرز کی چیزوں کا اضافہ مزید کشش لاسکتا ہے ۔

برج قوس

اپنے ہلکے لکڑی کے فرنیچر کے ساتھ، صنعتی طرز کے لیمپ اور خوبصورت سیمنٹ کی ٹائلوں سے آراستہ کچن برج قوس کی پہلی چاہت ہو سکتاہے ۔ برج قوس اپنے کچن میں شوخ رنگ کا انتخاب کرتے ہیں ۔ 

برج سرطان

پتھر کی سلوں اور لکڑی کے فرنیچر اور روشنیوں کے ساتھ کھلا اور جدید باورچی خانہ دیہی اور قدیم وقت کی کشش بھی ظاہر کرتا ہے۔ 

پیتل کے لیمپ، سیاہ فرنیچر اور دیواروں سے مزین کچن برج سرطان یقینی طور پر پسند کرینگے۔

برج جدی

کچن اور اس میں بنا کاؤنٹر ٹاپ، جو کھانے کی میز کے طور پر بھی کام میں لایا جاسکتا ہے، برج جدی کے ملنسار کردار کے ساتھ بخوبی جچے گا۔

برج جدی والے کھلے کچن کے ساتھ ساتھ قدرتی روشنی کا بھی خیال رکھتے ہیں ۔ 

برج اسد

دیواروں اور سفید فرنیچر کا مجموعہ اور بہت شوخ رنگوں سے مصفا کچن ، جیسے توانائیوں سے بھرا ہو۔ 

بر ج اسد والے کشادہ کچن پسند کرتے ہیں، اسی لئے جتنا زیادہ ہو کچن کو وسیع اور خوبصورت بنوانا چاہئے۔ 

برج دلو

برج دلو کی نرم مزاجی کی ہلکے اور شوخ رنگوں کے انتخابات سے عکاسی ہو سکتی ہے۔ 

خاکستری رنگ اور لکڑی کاامتزاج کچن کو ایک آرام دہ اور فرینڈلی جگہ بنا سکتاہے۔ برج دلو کشادہ کچن کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ 

برج سُنبلہ

کچن میں کھلی جگہ، ہلکے اور بہت واضح رنگ، غرض ہر چیز برج سُنبلہ کو خوش کرنے کے لیے بنائی جاسکتی ہے ۔ 

برج سنبلہ والے شوخ رنگوں کے دلدادہ ہوتے ہیںاور برج سنبلہ والے لوگ فرش کا انتخاب بھی شوخ رنگوں کا کرتے ہیں ۔ 

برج حوت

برج حوت کے تخلیقی مزاج کے لیے رنگ برنگا کچن بہت دلکش معلوم ہو سکتا ہے، خاص طور پر نیلا رنگ کچن کی چمک میں اضافہ کرتا ہے لیکن یہاں ہوا اور روشنی کے بآسانی پہنچنے کا انتظام ہو نا چاہئے۔

تازہ ترین