• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں اس کی مالی مدد کر رہا ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر(فائل فوٹو)۔
وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر(فائل فوٹو)۔

وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر کا کہنا ہے کہ بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین میں جاری جنگ میں اس کی مالی مدد کر رہا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے بات چیت میں اسٹیفن ملر نے کہا کہ یہ بات صدر ٹرمپ کے لیے قابل قبول نہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، بھارت، روسی تیل کی خریداری میں چین کے برابر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایک چونکا دینے والا انکشاف ہے اور اسٹیفن ملر کا بیان ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے بھارت پر اب تک کی سب سے سخت تنقید قرار دی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید