کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے زیر تعمیر نئے رن وے 07 آر پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام مکمل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پروجیکٹ پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام شیڈول سے ایک ماہ قبل مکمل ہوگیا۔ یہ سنگ میل کراچی ایئر پورٹ کے جاری اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت ہے۔
ذرائع کے مطابق رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام معمول کا فلائٹ آپریشن متاثر کیے بغیر جاری ہے۔ نئے رن وے پر نیا جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم، امپورٹڈ لائٹس، کیبلز اور گائیڈنس کے نشانات بھی نصب کیے گئے ہیں۔
پی اے اے ذرائع کے مطابق زیر تعمیر رن وے پر سینٹر لائن پینٹنگ اور ٹیکسی وے کے نشانات جیسے کام حتمی مراحل میں ہیں۔