• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کی پوتی کی شادی میں دلچسپ واقعات



ملکہ برطانیہ کی پوتی یوجین کی شادی کئی دلچسپ واقعات کے سبب یادگاربن گئی ۔

برطانیہ میں رواں سال شاہی گھرانے میں دوسری شادی کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی،ملکہ کی پوتی یوجین،جیک کی دلہن بن گئیں مگراپنی ہی شادی میں دولہے میاں کچھ نروس دکھائی دیئے،اپنی دلہن کو شادی کی انگوٹھی پہناتے ہوئے تھوڑے گھبرا گئے۔

ہوا یوں کہ انگوٹھی دلہن کو پہنانی چاہی تو وہ انگلی میں پھنس گئی،نہ آگے بڑھ رہی تھی نہ انگلی سے نکل رہی تھی،صورتحال دیکھ کر کچھ لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔

تقریب میں پرنس ولیم کے بچے شہزادہ جارج اور شہزادی شارلیٹ بھی توجہ کا مرکز بنے رہے،شاہی قلعے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئےگر پڑے۔

تقریب میں آنے والے مہمانوں کو تیزہواؤں نے بھی بہت ستایا،کچھ کی تو ٹوپیاں ہی اڑ گئیں۔

کچھ مہمان اپنی ٹوپیوں کے پیچھے بھاگتے نظر آئے۔

تازہ ترین