• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا ڈپریشن کے تجربات بیان کرتے ہوئے رو پڑیں


ماضی میں ڈپریشن میں مبتلا بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے رو پڑیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر سمیت اپنی سماجی تنظیم کے پلیٹ فارم سے ‘ذہنی صحت کے عالمی دن’ پر 'شرمندہ نہیں ہوںکے ٹائٹل کے ساتھ ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی جس میں وہ 2014 میں ڈپریشن کا شکار ہونے کے بعد اپنے تجربات پر بات کرتی نظر آئیں۔

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ 4 سال قبل 2014 میں کلینیکل ڈپریشن کا شکار ہوئیں اور اس وقت وہ لوگوں کے مجمع سے بھی ڈرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت بھر میں 90 فیصد لوگ کسی نہ کسی طرح کی ڈپریشن کا شکار ہیں اور انہیں کسی کی مدد کی ضرورت ہے۔

دپیکا پڈوکون اس سے قبل بھی ذہنی صحت اور ڈپریشن کے حوالے سے پہلے بھی ڈپریشن سے گزرنے کے اپنے تجربات شیئر کیے ہیں جس کے بعد دپیکا پڈوکون نے ’ لائیو، لاف لو فاؤنڈیشن‘ نامی فلاحی ادارہ بھی کھولا جس کے ذریعے ڈپریشن میں مبتلا افراد کی مدد کی جاتی ہے۔

واضح رہے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں ان دنوں سرگرم ہیں تاہم دونوں ہی کی جانب سے اسکی تصدیق نہیں کی گئی ۔

تازہ ترین