• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بچوں کی پیدائش کیلئے غیر ضروری آپریشنز میں اضافہ

ماہرین صحت نےخبردار کیا ہے کہ بعض ممالک میں بچوں کی پیدائش کے لیے غیر ضروری آپریشن کی تعداد میں گزشتہ 15 برسوں کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹرزکےمطابق گزشتہ دودہائیوں میں پیدائش کےموقع پر آپریشن دوگنے ہوگئے ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کےمطابق صرف 2015 میں 3کروڑ بچوں کی پیدائش آپریشن کے زریعے کی گئی جو اس سال پیدا ہونے والے بچوں کا 21 فیصد بنتی ہے۔

ان میں سے تقریبا 44 لاکھ 55 ہزار بچوں کی پیدائش میں آپریشن کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاکھوں خواتین غیر ضروری طور پر آپریشن کے مرحلے سے گزر کر خود کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین