کراچی (جنگ نیوز) انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کے مطابق پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 15 ارب ڈالر کا پروگرام لے گا۔ آئی آئی ایف کے مطابق تین سالہ پروگرام پر اس سال کے آخر تک معاہدہ ہوجائے گا اور بجٹ خسارہ کم، شرح تبادلہ میں لچک اور سخت مانیٹری پالیسی اگلے پروگرام کی شرائط ہوں گی۔ آئی آئی ایف کا کہنا ہے کہ 2017 سے روپے کی 24 فیصد گراوٹ نے روپے کو حقیقی قدر دے دی ہے جس کے بعد روپے کی قدر سے مصنوعی اضافہ ختم ہو گیا ہے۔