• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں مٹی سے بنے شاندار مجسموں کی نمائش


بیلجیئم میں مٹی سے بنےشاندار مجسموں کی نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف ممالک سے مٹی کے مجسمے بنانے کے ماہرفنکارنے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجئیم کے شہر اوسٹینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مٹی سے بنے مجسموں کے سالانہ میلے کا انعقادکیا گیا۔اس 12 ویں سالانہ میلے میں اپنے فن کامظاہرہ کرنے کے لیے مختلف ممالک سے مٹی سے مجسمے بنانے کے ماہرفنکاریہاں آئے ہیں۔

کینڈا، اسپین، اٹلی، روس، یوکرین، پولینڈ، جرمنی اور آسٹریا سمیت مختلف ممالک سے آئے مجسمہ سازوں نے پانچ ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد 7ہزار ٹن ریتیلی مٹی استعمال کرتے ہوئے150شاندار مجسمے تیار کرکے نمائش کے لیے پیش کیے۔

ڈزنی لینڈ پیرس سینڈ میجک کی تھیم کی مناسبت سے تمام مجسمہ سازوں نے پیرس کے ڈزنی لینڈ میں موجود کارٹون کرداروں سےلے کر کامک کیریکٹرز اور دیگر اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں کو اپنے مجسموں میں نمایاں کیا۔

ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ سمیت کئی دیگر کرداروں اور اداکاروں کے مجسمے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

واضح رہے کہ10ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی مٹی کے مجسموں کی یہ نمائش3ماہ تک جاری رہی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔

تازہ ترین