• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک میں ملکہ فرانس کے نایاب زیورات کی نمائش


نیو یارک میں ملکہ فرانس کے نایاب زیورات کی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔

امریکی شہر نیو یارک میں سابق ملکہ فرانس میری اینٹوئنیٹ (Marie Antoinette) کے نایاب زیورات کی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس نمائش میں49قیراط کا قدرتی موتی،ہیرے کا ہار،بندے اور نیکلیس سمیت ملکہ کے زیر استعمال رہنے والے کئی اور زیورات بھی شامل ہیں۔

تمام زیورات کی مجموعی مالیت تقریباً 30لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 40کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

200سال پرانے ان زیورات کی نمائش 16اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے بعد یہ 14نومبر کو جنیوا میں نیلامی کے لیےپیش کیے جائیں گے۔

تازہ ترین