قومی اسمبلی کی طرح صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی پولنگ کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب اسمبلی کے گیارہ حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو چار، چار نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کو سبقت حاصل ہے ۔
خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے نو حلقوں میں سے سات حلقوں پر پی ٹی آئی جبکہ دو حلقوں میں عوامی نیشنل پارٹی کو برتری حاصل ہے۔
سندھ اسمبلی کے دونوں حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سبقت حاصل، جبکہ بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ایک، ایک حلقے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار کو اور ایک میں آزاد امیدوار کو سبقت حاصل ہے۔
پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
پی پی 87 میانوالی سے تحریک انصاف کے ملک احمد خان اورپی پی 296 راجن پور سے تحریک انصاف کے امیدوار اویش دریشک بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
پی پی 272 مظفرگڑھ ماں نے بیٹے کو شکست دی ، تحریک انصاف کی زہرا بتول 24019 ووٹ لے کرکامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے44 صوابی کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان 18676 ووٹ لے کر کامیاب اور اے این پی کے غلام حسین دوسرے نمبر پر رہے۔
(یہ خبر وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کی جارہی ہے)۔
پی کے64 نوشہرہ،135 میں سے112 پولنگ اسٹیشنز کےغیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے لیاقت خان 19171ووٹ لے کر آگےہیں جبکہ اے این پی کے محمد شاہد 7468 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی261 رحیم یار خان ،133 میں سے108 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فواز احمد 22388 ووٹ لے کر آگےجبکہ پیپلزپارٹی کے حسن رضا ہاشمی11781 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
پی کے44 صوابی ،161 میں سے119 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان14671 ووٹ لے کر آگےہیں۔
پی پی201 ساہیوال ،تمام 205 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے صمصام شاہ بخاری 58280 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔پی پی 201 میں ن لیگ کے محمد طفیل51662 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرآئے ۔
پی پی165 لاہور122 میں سے65 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک سیف الملوک کھو کھر 17222ووٹ لے کر آگےجبکہ پی ٹی آئی کے محمد منشا سندھو 14349 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی کے64 نوشہرہ،135 میں سے99 پولنگ اسٹیشنز کےغیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ،تحریک انصاف کے لیاقت خان15885 ووٹ لے کر آگےجبکہ دوسرے نمبر پر ،اے این پی کے محمد شاہد5949 ووٹ لے کرموجود ہیں ۔
پی پی292 ڈی جی خان،105 میں سے95 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے اویس احمد خان لغاری 27776 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے مقصود خان لغاری 18823 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرموجود ہیں ۔
پی کے61 نوشہرہ،106 میں سے83 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خٹک 12163 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے نور عالم خان7345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے78 پشاور،117 میں سے89 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ،اے این پی کی ثمرہارون بلور15694 ووٹ لے کر آگےجبکہ پی ٹی آئی کے عرفان عبدالسلام 12973 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
کے پی اسمبلی کی 9 نشستوں پر 41 فیصد نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے 7 امیدواروں کوبرتری حاصل ہے ۔
پی کے 53 مردان میں اے این پی کے احمد خان11144 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد عبدالسلام11080 ووٹ لیکر دوسرےنمبر پر ہیں۔
پی کے44 صوابی ،161 میں سے 90پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان 12046 ووٹ لے کر آگےہیں۔
پی کے 78 پشاور،اے این پی کی ثمرہارون بلور11832 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے عرفان عبدالسلام9375 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی پی 201 ساہیوال،205 میں سے 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے صمصام شاہ بخاری46431 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے محمد طفیل39154 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ایس30 خیرپور،124 میں سے 65 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے احمد رضا شاہ جیلانی19194 ووٹ لے کر آگےجبکہ جی ڈی اے کے محرم علی شاہ6912 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے53 مردان،131 میں سے65 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد عبدالسلام 8016 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کےاحمد خان 7976 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 201 ساہیوال ، 205 میں سے 127 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے صمصام شاہ بخاری 33097 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے محمد طفیل 28585 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 272 مظفر گڑھ 134 میں سے 24 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرہ بتول4594 ووٹ لے کر آگےجبکہ آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان2410 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرموجود ہیں ۔
پی پی 3 اٹک ،تحریک انصاف کے محمد اکبر خان15907 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے افتخار احمد خان 15225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے97 ڈی آئی خان کے 137 میں سے 15 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فیصل امین خان1327 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے فرحان افضل ملک939 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
پی کے 53 مردان میں اے این پی کے احمد خان 2662 ووٹ لے کر آگےجبکہ پی ٹی آئی کےمحمد عبدالسلام 2407 ووٹ لے کردوسرے نمبر پرہیں۔
پی کے99 ڈی آئی خان،150 میں سے40پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے آغاز اکرام اللہ گنڈا پور8073 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار فتح اللہ خان 4817 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
پی پی292 ڈی جی خان،105 میں سے16 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے اویس احمد خان لغاری 5056 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے مقصود خان لغاری2745 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی27جہلم239 میں سے 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ناصر محمود 10997 ووٹ لے کر آگےجبکہ تحریک انصاف کے شاہنواز راجا 10665 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 64 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوارلیاقت خان 11838 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ اے این پی کے امیدوار محمد شاہد 4252ووٹ لے کر پیچھے ہیں ۔
پی کے 61 نوشہرہ سے محمد ابراہیم خٹک 7101ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ اے این پی کے نور عالم خان 4542 ووٹ لے کر پیچھے ہیں ۔