• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واشنگٹن(پی پی آ ئی)فنی خرابی کے سبب روسی خلائی شٹل نے ایمرجنسی لینڈنگ کی تاہم راکٹ میں سوار روسی اور امریکی خلاباز محفوظ رہے۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کیلئے پرواز بھرنے کی کچھ دیر بعد ہی روس کے بوسٹر راکٹ سیوز میں تکنیکی خرابی آگئی، جس کی وجہ سے اسے فوری طور پر لینڈ کرنا پڑا۔اس راکٹ کے ذریعہ امریکہ کیخلائی مسافر نک ہیگ اور روسی خلائی مسافر الیکسی اوویچن چھ مہینے کے مشن پر خلا میں جارہے تھے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خلائی ایجنسی نیشنل ایرونٹکس اور خلائی انتظامیہ (ناسا) نے بتایا کہ سیوز کے پرواز کرنے کے تقریباً 90منٹ بعد پہلے اور دوسرے مرحلوں کے درمیان بوسٹر راکٹ میں خرابی پیدا ہوگئی۔
تازہ ترین