• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکشنل لیگ تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے،رفیق مگسی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے ضلعی جنرل سیکریٹری رفیق مگسی نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے اور پیر سائیں پگارا نے ہمیشہ تمام زبانیں بولنے والوں کو عزت دی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج بڑی تعدا دمیں لوگ اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر فنکشنل لیگ میں شامل ہو رہے ہیں‘ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی رہنما سہیل سلاوٹ‘سید ماجد علی شاہ،فقیر فاروق راجڑ اور ریحان میمن سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ پریس کانفرنس کے دوران مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ ضلعی جنرل سیکریٹری رفیق مگسی نے حیدرآباد سٹی کیلئے تنظیم نو کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کامران قریشی کو صدر‘ شعیب انصاری کو جنرل سیکریٹری‘ بلا ل زئی‘ صلاح الدین‘ نوشاد سلاوٹ اور عبدالرحیم کو نائب صدور‘ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کیلئے شہباز شیخ سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران سے امید ظاہر کی کہ وہ حیدرآباد کے مسائل کو اجاگر کرنے اور پیر سائیں پگارا کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین