• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ،کامرس رپورٹر) اسلام آباد کے حلقہ 53کے ضمنی انتخابات میں بعض پولنگ سٹیشنوں پر میڈیا کو کوریج سے روک کر پولنگ سٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی میڈیا کو کوریج میں مشکلات پیش آئیں ، اہلکاروں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایکریڈیشن کارڈ ز کو بھی ماننے سے انکار کر دیا ، بعض جگہوں پر سخت پوچھ گچھ اور بحث کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی، پولیس کا موقف تھا ہم کسی کارڈ کو نہیں مانتےکیونکہ ہمیں اجازت نہیں ہے ، انکا رویہ میڈیا کیساتھ زیادہ تعاون والا نہیں تھا، اکثر پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی تعداد انتہائی کم رہی،تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی پرپی ٹی آئی کے کیمپ آفس سیکٹر جی سیون میں کارکنوں نےجیت کی خوشی میں آتشبازی کی،ہوائی فائر نگ بھی کی اس دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی اور کارکن آپس میں لڑ پڑے جس پر پولیس کی نفری پہنچ گئی اور کارکنوں کو منتشر کر دیا ، بدنظمی کے باعث کامیاب امیدوار علی نواز اعوان نےآج پیر کو کامیابی کا جشن منانے کا اعلان کیا ہے،دریں اثناء بعض پولنگ سٹیشنوں پر صفائی کے ناقص اور ناکافی انتظامات کی شکایات سامنے آئیں مختلف پولنگ سٹیشنوں کے پولنگ عملے اور پولیس اہلکاروں نے شکایت کی کہ ٹائلٹ میں صفائی کے ناقص انتظام تھا ، اسلام آباد ماڈل سکول سیکٹر جی 7/4میں مردو خواتین کے چار پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جہاں چھ ہزار سے زائد ووٹرز کا اندراج تھا ، پولیس اہلکاروں اور عملے نے بتایا ٹائلٹ کی صفائی نہ ہونے کے باعث انہیں باہر مسجد میں بیت الخلاء استعمال کرنے کیلئےجانا پڑا، دوسری طرف حلقہ میں پریذائیڈنگ افسران کے پاس مطولبہ تعداد میں فارم 45 موجود تھے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے کے دوران پریزائیڈنگ افسران نے بتایا انکے پاس آرٹی ایس سسٹم بھی تیار ہے اور جونہی نتائج مرتب ہونگے انہیں آرٹی ایس کے ذریعے ریٹرنگ افسر کو بھیج دیئے جائینگے جبکہ فارم 45پر تمام امیدواروں کے نام، پولنگ سٹیشن اور دیگر تفصیلات پہلے سے درج کر کے تیار رکھی ہوئی تھیں ،نتائج مرتب ہونے کے بعد اندراج کر کے متعلقہ پولنگ ایجنٹس کو دیا جائیگا ، پریذائیڈنگ افسران نے بتایا اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے زیادہ بہتر انتظامات کئے تھے پولنگ کا تما م سامان بروقت فراہم کیا گیا۔

تازہ ترین