• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کنٹینرمیں آگ لگنے سے تین افرادجھلس گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں ایل پی جی کنٹینرمیں آگ لگنے سے تین افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔ریسکیو1122کے مطابق اتوارکی رات روات جی ٹی روڈپرایک پٹرول وسی این جی پمپ کے عقب میں کھڑے ایک کنٹینرمیں آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملنے پرریسکیو1122کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابوپایا۔ایس ایچ اوتھانہ روات حاجی طارق نے بتایاکہ راول پمپ کے عقب میں کھڑے کنٹینرمیں فٹنگ تبدیل کرتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی ،کنٹینرمیں 120سلنڈرنصب تھے ایس ایچ اوکے مطابق جوخوش قسمتی سے خالی تھے اگروہ بھرے ہوتے آگ کی شدت بہت زیادہ ہوسکتی تھی ۔پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کرتین افرادزخمی ہوئے جن میں بلال نامی نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ادھرذرائع کاکہناہے کنٹینرسے غیرقانونی طورپرگیس منتقل کرتے ہوئے آگ بھڑکی ۔پولیس کاکہناہے کہ وہ حالات وواقعات کاجائزہ لے رہے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین