• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر سنتھ جے سوریا پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے سری لنکن آل رائونڈر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کی ہے ۔

جے سوریا پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 2 شقوں 2.4.6 اور 2.4.7 کا الزام ہے جس کے تحت وہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون نہیں کر رہے ہیں اور تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔

آئی سی سی نے جے سوریا پر تحقیقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے جے سوریا کو اپنے الزام کا جواب دینے کیلئے 14 دن کا وقت دیا ہے ۔

سنتھ جے سوریا نے 1989ء سے 2011 تک سری لنکا کی نمائندگی کی ،اس دوران انہوں نے 110 ٹیسٹ،445 ون ڈے اور 31 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔

انہوں نے اپنے بین الاقوامی کرئیر کے دوران 42سنچریاں کی مدد سے 21ہزار سے زائد رنز اسکور کئے ۔

تازہ ترین