• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیربحری امورکا پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کا دورہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور سید حیدر علی زیدی نے پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کا دورہ کیا اس کے موقع ان کے ساتھ چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی، اسد رفیع چندنا، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ، ریئر ایڈمرل جمیل اختر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ، پی آئی بی ٹی، شارق اے صدیقی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی اور جدید کول ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے ان کو بتایا جس پر 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی بی ٹی دوسرا پورٹ ٹرمینل پراجیکٹ ہے جو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے اور جس میں ورلڈ بینک نے نہ صرف سرمایہ کاری کی ہے بلکہ قرضہ کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

تازہ ترین