• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا 30رکنی بزنس وفد 22اکتوبر کوکراچی کا دورہ کرے گا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جرمنی کا 30رکنی بزنس وفد 22سے 23اکتوبر تک کراچی کا دورہ کرے گا ،جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قاضی ساجد نے بتایا کہ جرمنی سے طویل عرصے بعد کاروباری وفد پاکستان آرہا ہے وفد میں انرجی،انجیئرنگ ،سیکیورٹی ٹیکنالوجی ،فناشیل سروسز،اور کنسٹرکشن انڈسٹری کے نمائندے شامل ہیں ،جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نےوفد کے ساتھ ،میڈ ان پاکستان ود جرمن ،کے عنوان سے ایک سیشن بھی رکھا ہے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ بھی شریک ہونگے ،یہ وفد کراچی چیمبر ،سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ،ٹی ڈیپ اور پاکستان بزنس کونسل کا بھی دورہ کرے گا ۔

تازہ ترین