• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈڈلی حفظان صحت کے اصولوں پر پابندی کے حوالے سے بدترین شہر

سٹیفورڈ (مریم فیصل) گزشتہ ایک سال کے دوران سٹیفورڈ شائر کاونٹی کے بہت سارے ٹیک اویز اور ریسٹورنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کاخیال نہ رکھنے پر فوڈ ایجنسی کی جانب سے وارننگ لیٹرز بھیجے گئے ہیں۔ فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق تقریباً 34,00کیفے ،ریسٹورنٹس اور کھانے پینے سے وابستہ دوسرے اداروں کو وارننگ لیٹرز بھیجے گئے ہیں، خطے میں ڈڈلی سب سے زیادہ خراب اور حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی نہ کرنے پر بد ترین شہر ثابت ہوا ہے جس کے انڈین ریسٹورنٹ کو بھی صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے پر نوٹس جاری کئے ہیں سٹیفورڈ میں 316مختلف ریسٹورنٹس اور کیفے کو وارننگ لیٹرزجاری کئے گئے ہیں۔ والسال میں ایک شخص کے ٹیک اوے میں انسانی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہونے والے کھانا فروخت کرنے کی جرم میں سزا بھی سنائی گئی ہے ۔حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی نہ کرنے میں جن باتوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے ان میں صٖفائی کا فقدان، اسٹاف کی تربیت ،ریکارڈ رکھنا، صفائی کی سہولیات اور پکے ہوئے اور کچے کھانے کو علیحدہ رکھنے کے قوانین شامل ہیں اور ان میں سے کسی ایک کی بھی خلاف ورزی قانون توڑنے اور عمل نہ کرنے کے زمرے میں آتا ہے ۔
تازہ ترین