• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں ٹرک حادثہ، 22غیر قانونی تارکین وطن ہلاک

انقرہ(آئی این پی)ترک حکام کا کہنا ہے کہ 22غیر قانونی تارکین وطن ٹرک حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 11شدیدزخمی ہیں، بے قابو ٹرک سڑک کے کنارے نصب رکاوٹوں سے ٹکرایا اور اس کے بعد 20میٹر نیچے گزرنے والی نہر میں جا گرا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کے مطابق ٹرک میں غیر ملکی تارکینِ وطن سوار تھے جو امکان ہے کہ غیر قانونی طور پر ترکی پہنچے تھے۔ترکی کے مغربی صوبے ازمیر میں تارکینِ وطن سے بھرا ایک ٹرک نہر میں گرنے سے کم از کم 22افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 11افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں امدادی اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ترکی غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے خواہش مند افریقی اور ایشیائی ملکوں کے تارکینِ وطن کا عموما پہلا پڑاو ہوتا ہے جو انسانی اسمگلروں کو بھاری رقم دے کر یورپ پہنچنا چاہتے ہیں۔2015میں لاکھوں شامی اور دیگر مہاجرین ترکی سے یورپ میں داخل ہوئے تھے جس کے اگلے سال یورپی یونین اور ترک حکومت نے ان مہاجرین کی آمد روکنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
تازہ ترین