• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں امن کی بحالی کیلئے رینجرز اور پولیس نے قربانیاں دیں،وزیر اعلیٰ

کراچی ( استاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2200پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں نے کراچی میں امن کی بحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ جس کے لیے ہم اُن کے اور اُن کے خاندانوں کے ممنون ہیں۔انہوں نے یہ بات وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سے وزیراعلیٰ ہائوس میں باتیں کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر آئی جی پولیس کلیم امام،سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو بھی موجود تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں عام انتخابات اور ضمنی انتخابات کا پُرامن طریقے سے انعقاد کیاگیا اور یہ امن و امان کی بحالی کے باعث ممکن ہوا نہیں تو یہ ممکن نہ تھا۔ انہوں نے وزیر مملکت پر زور دیاکہ وہ جرائم اور مجرموں کا ایک قومی سطح پر ڈیٹا بینک قائم کریں جس پر صوبائی حکومت کی بھی رسائی ہو تاکہ ضروری کارروائی کی جاسکے۔ وزیر مملکت نے وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر شعبے بالخصوص امن و امان کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین