• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک پاکستانی پیسر محمد عباس کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد عباس بڑے تسلسل کے ساتھ لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے ہیں۔ دبئی ٹیسٹ میں محمد عباس نےدونوں اننگز میں اچھی بولنگ کی تھی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محمد عباس کی اسپیڈ زیادہ نہیں لیکن وہ ہمارے دفاع کو چیلنج کرتا ہے ۔ ‏ہم نے پلان کے مطابق محمد عباس کی خطرناک بولنگ کو کھیلا تھا۔ ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ آسٹریلیا کی طرحیہاں جارحانہ بولنگ نہیں کر سکتے ۔ اسٹارک نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیئے مکمل فٹ اور تیار ہوں۔ دوسرے ٹیسٹ میں مختلف روپ میں نظر آئوں گا ۔

تازہ ترین