• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں پلیئرز سے پیسے لیکر ریجنل کرکٹ کھلائی گئی،ہارون رشید

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے اہم پلیئرز کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے ، ماضی میں کھلاڑیوں سے پیسے لیکر ریجنل کرکٹ کھلوائی جاتی رہی۔ پارلیمنٹ ہائوس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان اچھا نہیں کھیل سکا جبکہ اسی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح حاصل کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی خود ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے جس پر سینیٹر مشاہد اللہ اور فیصل جاوید نے سوال کیا کہ محمد حفیظ سمیت دیگر کرکٹرز کا کوچ سے کیا مسئلہ ہے ؟ جس پر ہارون رشید نے بتایا کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن تین بار رپورٹ ہوا، کوچ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ بولنگ کیساتھ زیادہ سود مند ہوگا، امید ہے کہ محمد حفیظ ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ بورڈ واحد ادارہ ہے جو حکومت سے گرانٹ نہیں لیتا ، پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا فارمیٹ دنیا سے مختلف ہے۔

تازہ ترین