• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات :حکمراں جماعت پارلیمنٹ میں اپنی معمولی اکثریت برقرار رکھنے میں کامیاب

اسلام آباد(اے ایف پی) حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ضمنی انتخابات کے بعد پارلیمنٹ میں اپنی معمولی سی اکثریت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔پیر کو الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کےمطابق عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روزقومی و صوبائی اسمبلیوںکی 36نشستوں پر ہونےوالے ضمنی انتخابات میں 15نشستیں حاصل کیں جبکہ حکمراں جماعت کی اتحادی پاکستان مسلم لیگ نے اضافی 2 نشستیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کی 342نشستوں پر حکمراں جماعت کا اتحاد 177نشستیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ ادھر اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نشستیں اضافے کیساتھ85ہوگئیں۔

تازہ ترین