• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمنظور شدہ موبائل فون بند کئے گئے تو پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے،کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگرپی ٹی اے نے 20 اکتوبر کو غیرمنظور شدہ موبائل فون بند کئے تو پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے۔الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے تاجروں کی بجائے4سے 5 کمپنیوں کے کاروبار کو فروغ دے رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسی تمام کمپنیاں جن کے پاس آئی ایم این نمبر ہیں انھیں رجسٹر کر کے موبائل امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے ،ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں پی ٹی اے کا "ڈی آئی آر بی ایس" سسٹم قابل قبول نہیں۔یہ ہم سے مشورہ کئے بغیر متعارف کرایا گیا، تاجروں کا موقف سنا جائے۔

تازہ ترین